ابنا: اطلاعات کے مطابق حسن اسکوائر کے قريب مسلح ملزمان نے ايک گاڑي پر چاروں سمت سے فائرنگ کر دي ـ اس واقعے ميں دو افراد ہلاک ہو گئےـ
دوسري جانب پي آئي بي کالوني کے علاقے ميں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سياسي جماعت کے کارکن کے بھائي امجد کو فائرنگ کرکے قتل کر دياـ
اورنگي ٹاؤن سيکٹر چار ميں بھي ماربل فيکٹري کے قريب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ايک شخص کو قتل کر دياـ پوليس کا کہنا ہے کہ اورنگي ٹاؤن فور ايف سے ايک شخص کي لاش ملي جسے فائرنگ کرکے قتل کيا گياـ شہر ميں ڈکيتي، رہزني اور مسافر بسوں ميں لوٹ مار کے واقعات ميں بھي غير معمولي اضافہ ہو رہا ہےـ............
/169